۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے حالیہ دنوں یورپ ممالک میں قرآن مجید کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور مسلم امہ کو ہر حالت میں قرآن مجید کی توہین پر ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے حوزہ علمیه کے کچھ علماء سے ملاقات کے دوران، قرآن مجید کی توہین پر شدید غم و غصّے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی استکبار، پہلے سے زیادہ اسلام فوبیا میں مصروف عمل ہے اور وہ مقدسات اسلامی کی توہین کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ یہ ان کی بھول ہے۔

انہوں نے سوئیڈن سمیت یورپ ممالک میں جاری قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آزادی بیان اور حقوق بشر کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بن کر ان مجرموں کو ماحول فراہم کر رہی ہیں، لہٰذا اسلامی ممالک کے سربراہان اور مسلم امہ کو ہر حالت میں قرآن مجید کی توہین پر ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

حسین نوری ہمدانی

حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .